- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) پر طنز کرتے ہوئے کہا’سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے‘۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا کہ چلو جو ہم سے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے وہ چھوڑو،،،وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟؟؟کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لیے۔
سنا تھا آج کوئی استعفیٰ آنے والا ہے 🤔 چلو جو ہم سے مانگے تھے اور جو کبھی ملنے نہیں تھے وہ چھوڑو، وہ جو مرتضیٰ عباسی وغیرہ کے منہ پر مارنے تھے وہ کہاں گئے؟؟؟ کہیں اپنے ہی منہ پر تو نہیں مار لئیے…..#استعفی_عمران_کا_ہاہاہاہا
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 31, 2021
خیال رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا کہ31 جنوری تک مستعفی ہو جائے ورنہ یکم فروری کو اپوزیشن مستعفی ہوجائے گی اور لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
حکومتی رہنماؤں نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم استعفوں کے لیے 31 جنوری کا انتظار کیوں کررہی ہے؟
گزشتہ روزپاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کی وجہ بتائی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سیاسی سوچ تھی کہ استعفوں کے بعد سندھ اسمبلی تحلیل ہو گی تو سینیٹ الیکشن نہیں ہوں گے۔ آئینی ماہرین نے متفقہ رائے دی کہ سندھ اسمبلی ختم ہوئی تب بھی الیکٹورل کالج نہیں ٹوٹے گا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سینیٹ پر قبضہ کرلے گی، اس لیے حکمت عملی فوری تبدیل کرنا پڑی، تمام جماعتوں کی متفقہ رائے ہے کہ ضمنی الیکشن اور سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے۔
This article originally appeared on Hum News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.